کراچی (نیوز رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول کے حلقے میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج و نعرے بازی‘ پتلا نذر آتش کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ کریم بخش گبول نے مبینہ طور پرسینیٹ الیکشن میں پیسے لیکر پی پی پی کو ووٹ دیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ان غداروں کا پیچھا کریں گے۔مظاہرین نے چیلنج دیا کہ کریم بخش اب حلقے میں آکر دکھائیں،کریم بخش گبول کو اب حلقہ کے لوگ ہی ہیرو سے زیرو بنائیں گے۔
احتجاج