کراچی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کیوریٹر آغا زہد کی زیر نگرانی میچ کے لیے وکٹ تیاری کرلی گئی ہے، پچ پر سے گھاس ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد فلیٹ وکٹ سامنے آئی ہے، میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔سیکوریٹی اداروں نے اسٹیڈیم کا حفاطتی انتظام سنبھال لیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کمانڈوز کا خصوصی دستہ بھی اسٹیڈیم پہنچ چکا ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام رات گئے تک جاری رہا، میچ کی سیکیورٹی کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 5ہزار 276 پولیس اہلکار سیکیورٹی پرمامور ہونگے، ایس ایس یو کے 1148 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 1667اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔، ٹریفک پولیس کے 1398، اسپیشل برانچ کے430، ریپڈ رسپانس فورس کے375اہلکارتعینات ہوں گے۔