امام اعظم ابو حنیفہ ؒ  فہم و فرا ست ، زہد و تقویٰ کے پیکر تھے۔ شاہ عبد الحق

Mar 12, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ ؒ  فہم و فرا ست ،حکمت و دانائی، زہد و تقویٰ کے پیکر تھے آپ کا تا ریخ ساز کا رنا مہ فقہ اسلا می کی تدوین و اشا عت ہے اسلامی فقہ میں جو مقام امام ابوحنیفہ کے حصے میںآیا وہ کسی کو حا صل نہ ہوا، آپ نے اپنی زندگی امت مسلمہ کی بھلائی و اصلا ح کے لئے وقف کر دی، ابو حنیفہ علوم شرعیہ ، تفسیر ،حدیث ، ادب و حکمت کے علاوہ ہر فن و علم کے امام تھے، فقہ حنفی وسعت و جامعیت کے اعتبار سے زندگی کے تمام مسائل پر حاوی اور جامع قانون کی حیثیت رکھتا ہے۔  انہو ں نے جامع میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ کا ملت اسلامیہ پر احسان عظیم ہے کہ آپ نے قواعد ، اجتہاد اور اصول فقہ کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے فقہ مرتب کیا جسے ہم فقہ حنفی کے نام سے جانتے ہیں ۔ قرآن و سنّت نے دینی و فقہی مسا ئل کے حل کیلئے جو حکم دیا وہ امام ابو حنیفہ ؒ کے فقہی مکتب کی بنیا د اور فقہ حنفی کی نما یا ں ترین خصو صیت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ کا علم ، تقوی ، امانت ،دیانت ، ریاضت نمایاں صفات تھیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علم و شریعت کے اس مہتاب سے روشنی لے کر زما نے کودینی علوم سے روشن و منور کیا جائے۔ 
 شاہ عبد الحق

مزیدخبریں