حیدرآباد (نامہ نگار/پی پی آئی) سندھ میں ٹیکنل طریقے سے پٹرول پمپوں پر چوری نے غریبوں کی کمر توڑ دی ۔حیدرآباد سمیت صوبے کے اکثر پٹرول پمپس کا گیج پورا نہیں، مہنگائی کے مارے لوگوں کو کم مقدار میں پٹرول دینے کی دھوکہ بازی سرعام جاری ہے، عوام دونوں ہاتھوں لٹنے لگے۔ صوبے بھرکے پٹرول پمپس سے لاکھوں صارفین اپنی چھوٹی بڑی گاڑیوں، موٹرسائیکل اور دیگر سواریوں میں پٹرول ڈلواتے ہیں مگرانہیں شکایت ہے کہ جو پٹرول انکی سواریوں میں ڈالاجاتا ہے اس کا گیچ کم ہوتا ہے، لوگوں کا کہناہے کہ ایک جانب مہنگائی ہے اور دوسری جانب پمپس والے گیج کم کرکے لوٹ رہے ہیں۔پمپس پر لگے میٹرز میں ٹیکنیکل طریقے سے گیج کم کیا جاتا ہے، پمپس پر کام کرنے والا عملہ پٹرول ڈالتے وقت اکثر پٹرول گن کو لاک نہیں کرتے جس سے میٹر تو چلتا ہے مگر پٹرول کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کم گیج دینیوالوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔
پیٹرول پمپوں پر ٹیکنیکل چوری سرکاری انتظامیہ عوام کو انصاف نہ دلاسکی
Mar 12, 2022