بچے سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار خاتون سے دست درازی، مقدمہ درج

مخدوم رشید،شاہ جمال(نامہ نگار) بچے سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار، خاتون سے دست درازی، مقدمہ درج ۔مخدوم رشیدسے نامہ نگارکے مطابقتھانہ مخدوم رشید کے علاقہ خراساں والی بھینی کے قریب دوافراد نے 10 سالہ بچے (ع) سے زیادتی کی،ایک ملزم مزمل کو گرفتار کرلیا،دوسرا ملزم راشد گرفتار نہ ہوسکا،مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مخدوم رشید عادل خان کچھی کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔شاہ جمالسے نامہ نگارکے مطابق میکے جاتے ہوئے خاتون کا اوباش نے راستہ روک پکڑ لیا اور گھسیٹ کر فصل میں لیجاکر دست درازی کی کوشش مزاحمت پر کپڑے پھاڑ ڈالے۔بستی عاربی کی(  ن)نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے نکل کر والدہ کے گھر جارہی تھی کہ ذوالفقار موٹر سائیکل پر میرا پیچھا کرتے ہوئے آگیا اور قریب گندم کی فصل میں گھسیٹ کر لے گیا اور زبر دستی دست درازی کرنے لگا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا کپڑے بھی پھاڑ ڈالے پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔
 زیادتی

ای پیپر دی نیشن