مخدوم رشید‘ رورل ہیلتھ سنٹر میں لیڈی اہلکاروں کی غفلت سے بچے کی ہلاکت ڈاکٹر کا ہتک آمیز رویہ‘ بغیر کسی  انکوائری کے ثبوتوں کو نامکمل قرار  دیدیا‘ متاثرین کا کارروائی کا مطالبہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید میں بچے کی پیٹ میں ہلاکت  پرذمہ دار لیڈی اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی،متاثرہ فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بجائے مذکورہ ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر عرفان ارشد کا ہتک آمیز رویہ اور بغیر کسی انکوائری کے ثبوتوں کو نامکمل قرار دے دیاجس پر متاثرہ فیملی کے سربراہ چوہدری غلام مرتضیٰ نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ میرے کیس کی ذاتی طور تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کریںکیونکہ میرے ساتھ جو ہونا تھا ہوچکا،آئندہ کے لئے کسی فیملی کے ساتھ ایسا نہ ہو،واضح رہے کہ یقین دہانیوں کے باوجود رسپانس نہ ملنے پر متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ شکایت سیل سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔
بچے کی ہلاکت

ای پیپر دی نیشن