مچھلی پکڑتے ماہی گیر کے ہاتھ ہزاروں سال قدیم جانور ”مامتھ “کا دانت آگیا

Mar 12, 2022 | 14:21

ویب ڈیسک

جانور مامتھ 12 ہزار سال قبل معدوم ہوگیا تھا‘ٹم رائیڈر کا دانت کو فروخت کرکے اس کی آمدنی یوکرین کے جنگ زدہ شہریوں کی امداد پر خرچ کرنے کا فیصلہ 

امریکہ میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک ماہی گیر کو ہزاروں سال پرانے ایک ناپید جانور کا دانت مل گیا۔امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحلی علاقے نیو بری پورٹ کے قریب ماہی گیر گروہ کے کپتان ٹم رائیڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مچھلیاں شکار کررہے تھے کہ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ ان کے جال میں کچھ عجیب سی چیز آگئی ہے۔ٹم رائیڈر نے اپنے جال میں آنے والی چیز کو نیوہیمشائر میں بھیجا۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے مختلف جازﺅں کے بعد بتایا کہ یہ چیز دراصل ایک ایسے جانور کا دانت ہے جو ہزاروں سال پہلے دنیا سے معدوم ہوچکا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ یہ دانت ہاتھی جیسے ایک جانور مامتھ کا ہے جو 12 ہزار سال قبل معدوم ہوگیا تھا۔ٹم رائیڈر نے اس دانت کو فروخت کرکے اس کی آمدنی یوکرین کے جنگ زدہ شہریوں کی امداد پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ماہی گیر نے اسے بین الاقوامی ای کامرس ویب سائیٹ ’ای بے‘ میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے جہاں درجنوں افراد نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ای کامرس ویبس ائیٹ پر اس کی زیادہ سے زیادہ بولی 7 ہزار 300 ڈالرز لگائی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں کم و بیش 13 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ماہرین مامتھ کو ہاتھی کا رشتے دار جانور بتاتے ہیں جو آج سے 12 ہزار سال پہلے اس دنیا پر موجود تھے۔مامتھ کی جسامت ہاتھی سے بھی کئی گنا بڑی ہوا کرتی تھی لیکن مماتھ کے جسم پر اونی کھال ہوا کرتی تھی۔اس کے علاوہ اس دانت بھی موجودہ ہاتھی کے دانتوں سے کافی بڑے ہوا کرتے تھے۔

مزیدخبریں