دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسزکی تعداد 45 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 352 ہو گئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 12 مارچ کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 7 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار 30 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 4 کروڑ 29 لاکھ 87 ہزار 875 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 93 لاکھ 13 ہزار 228 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 2 کروڑ 35 لاکھ 65 ہزار 274 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، برطانیہ 1 کروڑ 96 لاکھ 73 ہزار 347 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جرمنی 1 کروڑ 70 لاکھ 51 ہزار 518 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔روس 1 کروڑ 69 لاکھ 93 ہزار 625 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، ترکی 1 کروڑ 45 لاکھ 13 ہزار 774 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 32 لاکھ 68 ہزار 459 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

ای پیپر دی نیشن