کوویڈ19کی فائزر۔ بائیونٹیک ویکسین کی دو خوراکوں سے 5 سے15 سال عمر کے بچوں کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہونے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔امریکہ کے امراض پر قابوپانے اور تدارک کے مرکز(سی ڈی سی)کی جانب سے شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق جولائی 2021 سے فروری 2022 کے دوران، علامات سے قطع نظر، 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں اور نوعمرلڑکوں کا ہفتہ وار سارس۔ کووی۔2 کا ٹیسٹ کیاگیا۔ سی ڈی سی کے مطابق،ایسے بچے اور لڑکے جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی تھی میں نصف کے قریب اومی کرون کیسز بغیر علامات کے ساتھ تھے۔ سی ڈی سی کی تحقیق کے مطابق،کوویڈ-19 کی فائزر۔ بائیونٹیک ویکسین کی دو خوراکوں نے 5 سے 11 سال عمر کے بچوں میں اومی کرون انفیکشن کے خطرے کو 31 فیصد جبکہ 12 سے 15 سال عمر کے نوجوانوں میں 59 فیصد تک کم کردیا۔