سیاسی روابط کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کی عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے ایک موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو حکومت مخالف سازشوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔معاون خصوصی نے حزب اختلاف کی قیادت کی طرف سے حکومت اور ریاستی اداروں پر بلاجواز تنقید پر بھی نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔
عدم اعتمادتحریک کوناکام بنانے کیلئے موثرحکمت عملی وضع کی ہے:شہبازگل
Mar 12, 2022 | 17:44