وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی بدنیتی پر مبنی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخی گھول دی ہے۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریت تقسیم کا نظام نہیں بلکہ سیاسی اتفاق رائے پر مبنی نظام ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ محاذ آرائی مشکل نہیں لیکن مفاہمت ایک مشکل کام ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سیاست میں اس قدر تقسیم اور اختلاف نہیں ہونا چاہئے کہ ایک دوسرے سے بات کرنا مشکل ہو جائے۔
اپوزیشن کی بدنیتی پرمبنی تحریک عدم اعتمادنے سیاست میں تلخی پیداکردی: فواد حسین
Mar 12, 2022 | 19:38