اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادسے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی:اسدعمر

Mar 12, 2022 | 19:57

ویب ڈیسک

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیارکر لی ہے اور وہ اسے وقت آنے پر منظر عام لائے گی۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف محض اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے تحریک عدم اعتماد کا کھیل کھیل رہی ہے اور حکومت کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا دن نہایت اہم ہو گا جب تمام اتحادی جماعتیں برملا موجودہ حکومت کی حمایت کیلئے کھڑی ہوں گی۔

مزیدخبریں