پاکستان نے بھارتی میزائل کے حادثاتی لانچ پر حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے واقعہ سے بھارت کی سٹریٹجک ہتھیاروں سے نمٹنے میں سنگین نوعیت کی بہت سی کمزوریوں اور تکنیکی خامیوں کی نشاندہی ہورہی ہے ، پاکستان نے عالمی برادری سے جوہری ماحول میں پیش آنے والے سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینے اور خطے میں تزویراتی استحکام کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کامطالبہ بھی کیاہے ۔ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے انڈین پریس انفارمیشن بیورو کے ڈیفنس ونگ کے اخباری بیان کو نوٹ کیاہے جس میں 9 مارچ 2022 کو “تکنیکی خرابی” کی وجہ سے پاکستانی علاقے میں بھارتی میزائل کی “حادثاتی فائرنگ” پر افسوس کا اظہار کیا گیا اوراس ضمن میں اندرونی عدالتی تحقیقات کافیصلہ کیاگیاہے ۔
پاکستان کابھارتی میزائل کے حادثاتی لانچ پر حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ
Mar 12, 2022 | 20:28