وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ہسپانوی سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا

Mar 12, 2022 | 20:52

ویب ڈیسک

پاکستان میں تعینات سپین کے سفیرمینول ڈیورن نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی رہائش گاہ باب القریش پر ان سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ‘ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں