پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

Mar 12, 2022 | 22:07

ویب ڈیسک

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات میں 49.51 فیصد اوربنگلہ دیش سے درآمدات میں 32.41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 483.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.51 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم323.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزیدخبریں