نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) نے 2021 کے دوران 28 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) نے 2021 کے دوران 28 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ این بی پی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز نے گذشتہ سال کے اکائونٹس کی منظوری دیدی ہے۔این بی پی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2021 کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مسائل کے باوجود دوران سال 28 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔واضح رہے کہ این بی پی اس وقت ملک بھرمیں اسلامی بینکاری کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے 189برانچز کے نیٹ ور سے کام کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں نیشنل بینک (اسلامی بینکاری ) کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں 13فیصد اضافہ سے ڈیپازٹس کا حجم 75.3 ارب روپے کے مقابلہ میں 84.8 ارب روپے تک بڑھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن