بیجنگ (شہنوا+نیٹ نیوز) چینی صدرکے سب سے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے ایک لی کیانگ نے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا جس سے ملک کی اعلیٰ قیادت پر شی جن پنگ کا اثر و رسوخ مزید مضبوط ہوگیا۔خبررساں ادارے کے مطابق لی کیانگ شنگھائی پارٹی کے سابق سربراہ ہیں جنہیں ملک کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا جانشین نامزد کیا گیا۔ 63 سالہ لی کیانگ نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) میں 2 ہزار 900 سے زیادہ مندوبین سے تقریباً تمام ووٹس حاصل کرلیے،ایک طے شدہ عمل کے تحت صحافیوں کو ہال سے نکال دیا گیا۔ ہال میں نصب ایک الیکٹرانک سکرین پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لی کانگ کے حق میں 2 ہزار 936 ووٹس ڈالے گئے جبکہ صرف تین مندوبین نے ان کے تقرر کے خلاف ووٹ دیا اور 8 غیر حاضر رہے۔
وزیراعظم منتخب