اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے قومی انسداد دہشتگر دی سنٹر پبی میں ہو نیوالی 6ویں بین الاقوامی پا کستان آرمی ٹیم سپر ٹ مقا بلے کی اختتامی تقر یب میں شر کت کی ۔ پا ک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطا بق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی انسداد دہشتگر دی سنٹر پبی میں 60 گھنٹے طویل مشقت اور 6 واں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔تقر یب کے مہما ن خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔ تقر یب میں بین الا قوامی مبصر ین اور شر یک مما لک کے دفاعی اتاشیو ں نے بھی شر کت کی ۔ مقابلے میں پاک آرمی کی سات ٹیمو ں ، پاک بحر یہ اور بین الاقوامی ٹیمو ں جن میں بحر ین ، سعودی عرب، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکا، عراق، قازقستان اور قطر نے حصہ لیا جبکہ آذربائیجان، کینیڈا، گیمبیا، انڈونیشیا، میانمار، مالدیپ، سینیگال، سوڈان، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی ٹیموں نے بطور مبصر شرکت کی۔مقابلہ 7مارچ سے 9مارچ تک پبی کے پہا ڑی اور ناہموار علاقوں میں دن رات جا ری رہا۔گز شتہ سالو ں سے مقابلہ بہت زیا دہ مقبو لیت حا صل کر تے ہو ئے ایک بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن گیا ہے ۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے مقا بلے میں حصہ لینے والی ٹیمو ں کی مشق کے مختلف مراحل کے دوران پیشہ ورانہ مہا رت ، بلند حوصلے اور برداشت کا مظا ہر ہ کر نے پر تعر یف کی ۔آرمی چیف جنر ل عاصم منیر نے اس با ت کا اعادہ کر تے ہوئے کہا کہ یہ تر بیتی مشق تما م فو جو ں کی صحت ، جنگی مہا رتو ں اور جنگ کے بد لتے ہوئے کردارکے سامنے اپنے فو جیو ں کی ٹیم ورک پر زور دینے کی پا کستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلہ سند ہے ۔اس مقصد کے لیے، پاک فوج بہادری، باہمی تعاون، لچک اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہماری جاری جنگ کے دوران ظاہر کی گئی ہیں۔آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے مقابلے کے شر کا ء میں تمغے اور انعاما ت تقسیم کیے ۔
آرمی چیف