بی آر ٹی پشاور کو 2 سال میں 6 ارب 35 لاکھ سے زائد کا خسارہ 

Mar 12, 2023


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021ء میں بی آر ٹی کو 1 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔ رواں مالی سال میں اب تک 5 ارب 94 کروڑ سے زیادہ کے اخراجات ہو چکے ہیں اور آمدن 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے، رواں سال اب تک بی آر ٹی 3 ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں ہے۔

مزیدخبریں