توڑ پھوڑ کیس: عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت پریڈ نہ ہونے پربرہم


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شناخت پریڈ رپورٹ کیلئے پیر تک کی مہلت دے دی۔ گرفتار کارکنان کو عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت کارکنان کی شناخت پریڈ رپورٹ عدالت پیش نہ کی جا سکی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل گئے اور ان کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...