مریم نواز کے غلط نام لینے پر تنقید نہ کریں  میں بھی غلطیاں کرتا ہوں: پائولو کویلہو


لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز کی تازہ ترین غلطی نے نہ صرف مقامی توجہ حاصل کی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی جس میں عالمی شہرت یافتہ مصنف پائو کویلہو بھی شامل تھے۔  مریم نواز نے ایک انٹرویو میں برازیل کے نامور مصنف پائولو کویلہو کا غلط نام لیا، جنہوں نے دی الکیمسٹ سمیت کئی مقبول کتابیں تحریر کی ہیں۔ مریم نواز نے پائولو کویلہو کی جگہ پائولو ’’کویڈو‘‘ کہہ ڈالا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی۔ مریم نواز سے ان کی پسندیدہ کتابوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ انہیں تاریخ میں خاصی دلچسپی ہے جیسا کہ مصنف پائولو کویڈو ہیں۔ میں انہیں بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ برازیلین مصنف کی جانب سے مریم کی غلطی کا دفاع کیا گیا۔ انہوں نے تمام ناقدین کیلئے ویڈیو کو شیئر کیا اور لکھا میں غیرملکی ناموں کی تلفظ میں اکثر غلطیاں کرتا ہوں لہٰذا تنقید نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...