اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، جاری ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک وصوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے مرکز وصوبہ کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔