سانحہ ماڈل ٹائون میں رانا ثناء جیسے لوگوں کو سزا ملتی تو زمان پارک جیسا واقعہ نہ ہوتا: پرویزالٰہی


لاہور (نیٹ نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے  سابق ایم این اے غلام حیدر باری‘ نواب امان اللہ خان‘ سابق ایم پی اے ساجد خان بھٹی سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ میں رانا ثناء جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا۔ جوڈیشل انکوائری کے ملزموں میں سرفہرست محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ہیں۔ جوڈیشل انکوائری کر کے قصور وار کو پھانسی دی جائے۔ آئی جی پنجاب‘ انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ) کی شہادت میں برابر کی قصور وار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...