جھنگ (نامہ نگار )بستی دیوان والی میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ لواحقین کا احتجاج۔ جھنگ کے گنجان آباد علاقہ بستی دیوان والی میں افسوناک واقعہ پیش آیا ۔ بچہ عرصہ دراز سے گلیوں میں کھڑے گٹروں اور سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ۔ اہل علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔شدید غم و غصہ میں اہالیان علاقہ نے بچہ کے نعش کو مرکزی چوک ایوب چوک میں رکھ کرمیونسپل کمیٹی کے افسران کے خلاف شدیداحتجاج کیا ۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سینٹری انسپکٹر معطل کر دیا اورسب انجینئر کے خلاف کارروائی کیلئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو لیٹر بھجوا دیا گیا ہے۔