ڈونگہ بونگہ(این این آئی)اسلاموفوبیا سے مقابلے کا عالمی دن 15 مارچ کو منایا جائے گا۔اسلامو فوبیا مسلمانوں سے خوف، تعصب اور نفرت ہے جو آن لائن اور آف لائن دونوں دنیا میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کو دھمکیاں، ایذا رسانی، بدسلوکی، اکسانے اور ڈرانے کے ذریعے اشتعال، دشمنی اور عدم برداشت کی طرف لے جاتا ہے۔ ادارہ جاتی، نظریاتی، سیاسی اور مذہبی دشمنی سے متاثر ہو کر جو ساختی اور ثقافتی نسل پرستی میں تبدیل ہو جاتی ہے، یہ مسلمان ہونے کی علامتوں اور نشانیوں کو نشانہ بناتی ہے۔اسلاموفوبیا سے متعلق پاکستان کی تیارکردہ تاریخی قرارداد کی منظوری 2020 میں اوآئی سی نے متفقہ طور پر دیتے ہوئے ہر سال پندرہ مارچ کو ’’اسلاموفوبیا سے مقابلے کا عالمی دن‘‘ کے طورپر منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔قرارداد میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ اسلاموفوبیا موجودہ دور میں نسلی تعصب اور مذہبی امتیاز کی شکل ہے جس میں اضافہ ہورہا ہے۔