عمران کسی اور ملک کے کہنے پر چل رہے‘ مقصد انارکی پھیلانا: شرجیل میمن


کراچی (نیٹ نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔ یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔ عمران کی خواہش ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا ہے۔ عمران خان کی پوری سیاست محض جھوٹ پر مبنی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق عمران خان کو باہر سے فنڈنگ ہوئی۔ بھارت اور اسرائیل سے لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے رہے۔ عمران محض کرسی نہیں چاہتا۔ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہا ہے۔ عمران خان ناجائز مینڈیٹ سے حکومت میں آئے۔ عمران ایک احسان فراموش شخص ہے۔ عمران خان کسی اور ملک کے کہنے پر چل رہے ہیں۔ عمران خان کو اب شاہ محمود قریشی سے مسئلہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن