پاشا کی آشا بے فیض ہونے کے بعد سیاسی یتیم بن چکا: فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا عمران نیازی کی تقریر پر رد عمل میں کہا کہ پاشا کی آشا بے فیض ہونے کے بعد سیاسی یتیم بن چکا ہے۔ عمران نیازی کی سیاست صرف ٹی وی چینلز کے مرہون منت ہے۔ عمران نیازی جانتے ہیں کہ ان کی آخری منزل جیل ہوگی۔ آصف علی زرداری اگر عمران نیازی کو اقتدار سے نہ نکالتے تو ملک کوناقابل تلافی نقصان ہوتا، عمران کا وزیر آباد حملے کا بیانیہ سفید جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن