بابر اعظم کے مشورے ان کی ٹیم کیخلاف استعمال کئے : رحمان اللہ گرباز


لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد یونائٹیڈ کے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز نے کہاہے کہ مجھ سے توقعات تھی اس پر مکمل طور پر پورا نہیں اترا اس لیے اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا ہوا تھا مگر بعد میں اچھا نہ کھیل سکا، باقی میچز میں ٹیم کیلئے اچھا سکور کرنے کی کوشش کروں گا۔ اگلے میچز کیلئے بھرپور پلاننگ کےساتھ میدان میں اتریں گے، اعظم خان کی بیٹنگ کو ہر کوئی انجوائے کرتا ہے کیونکہ وہ بڑے بڑے چھکے مارتا ہے، شرارتیں میں بھی کرتا ہوں مگر حسن علی کی طرح کا شرارتی نہیں ہوں، حسن علی بہت شرارتی لڑکا ہے، فضل حق فاروقی بھی شرارتی ہے۔روٹی گینگ میں مجھے بھی شامل کیا جاتا کیونکہ میں افغانستان سے ڈرائی فروٹ لاتا ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ میں سب ایک فیملی کی طرح ہیں، لیگ میں صرف کرکٹ کھیلنا مقصد نہیں بلکہ اچھی یادیں بنانااہم ہے۔، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو موقع نہیں ملتا کہ ایک دوسرے کو جانیں لیکن فرنچائز لیگ میں دوسرے کھلاڑیوں کو سمجھنے کا اچھا موقع ملتا ہے۔ کرکٹ کی بنیاد ایک ہی ہے، لیجنڈز کے مشورے مختلف نہیں ہوتے، یہاں بیٹنگ کیلئے ایک کھلاڑی سے مشورہ کرتا ہوں اور وہ ہیں بابر اعظم، بابر اور میرا بیٹنگ سٹائل مختلف ہے لیکن کارکردگی میں تسلسل کا مائنڈ سیٹ ان سے پوچھتا ہوں، جو بابر نے مجھے سمجھایا وہ ان کی ٹیم کے خلاف اپلائی کیا اور اس کا فائدہ ہوا۔ پاکستان سے سیریز سے قبل افغان پلیئرز کا یہاں ہونا ہمارے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی مفید ہے، اگر ہمیں پاکستانی پلیئرز کا اندازہ ہوگا تو انہیں بھی ہمارا اندازہ ہو رہا ہو گا۔اس وقت میرا فوکس فرنچائز کرکٹ پر ہے، پی ایس ایل مکمل ہو جائےگا پھر پاکستان افغانستان سیریز پر فوکس ہو گا، اب افغان کرکٹ ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی، فرنچائز کرکٹ کا بہت فائدہ ہوا ہے، ٹی ٹونٹی میں ہماری ٹیم کافی اچھی ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن