قائداعظم یونیو رسٹی سے فارغ 79طلبا کی فہرست بھی جاری

Mar 12, 2023


 اسلام آباد ( خبرنگار) قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نئی ہا سٹل پالیسی کے اعلان کے بعد یونیو رسٹی سے فارغ کئے گئے 79طلبا کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے، حیران کن امر یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل طلبا کی اکثریت کا اس لڑائی جھگڑے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے جس کے باعث یونیورسٹی میں کشیدہ حالات پیدا ہوئے اور بعد ازاں یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کیا گیا۔ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شائستہ سہیل کی منظوری سے رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر راجا قیصر کی جانب سے جاری نئی ہاسٹلز پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹلز سپروائزری کمیٹی چیئرپرسن کی جانب سے ہاسٹلز کے اندر غیر نصابی و ہم نصابی سر گرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کم سے کم تین سی جی پی اے کے حامل طالبعلم کو ہوسٹلز کے معاملات کے لئے ذمے داریاں دی جائیں گی۔ یہ اقدام صرف اور صرف طلباء کو ٹارگٹ کرنے کے لئے لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں