سازشیوں کے اعتراف جرم پر پارلیمانی کمشن تشکیل دیکر کٹہرے میں لایا جائے: جاوید لطیف 


اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سازش کرنے والے کردار بے نقاب ہو گئے ہیں۔ سازشیوں کے اعتراف جرم کے بعد پارلیمانی کمشن تشکیل دیکر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آڈیو ویڈیو کے بعد آج بہت سے لوگ اعتراف جرم کر رہے ہیں۔ اعتراف جرم کے مطابق سازش کرنے والے کردار بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ملک میں سازشی کرداروں کاکوئی احتساب نہیں ہوتا۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ لاہور میں وزیرآباد واقعہ جیسا ایک اور واقعہ بے نقاب ہو گیا۔ ایک جماعت اور اس کے رہنما قتل جیسا الزام لگانے سے باز نہیں آتے اور نعشوں پر سیاست کرتے ہیں۔ لاہور حادثے پر جھوٹ بولنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اس قومی جرم پر پارلیمانی کمشن بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن