مزید 17 نئے کیس‘ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک

Mar 12, 2023


اسلام آباد (خبرنگار)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4860 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے71 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 6 1.4 فیصد رہی۔ اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزیدخبریں