راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی یم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاوسنگ مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت، پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے، ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہا ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی آئینی قانونی بقا 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے
پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر حصہ لے لیا،شیخ رشید
Mar 12, 2023