لاہور(کلچرل رپورٹر)سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز اور ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز کی ہدایات پر گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری میں ہفتہ شجرکاری منایا گیا۔ اس موقع پر بچوں اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی اور لائبریری میں مختلف پودے لگائے۔ طلبہ کو پودوں اور درختوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور مختلف کہانیوں کے ذریعے ان کی علمی رہنمائی کی گئی۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر واک بھی کی۔
گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری میں ہفتہ شجرکاری منایا گیا
Mar 12, 2023