لاہور(نیوز رپورٹر)مرغزار سوسائٹی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل الیکشن جو کہ 2 اپریل کو ہونے ہیں۔ فلاح مرغزار فورم کے پینل کو رہائشی ممبران کی بھر پور حمایت حاصل ہے جسکی بڑی وجہ ریکارڈ ترقیاتی کام ہیں جو سوسائٹی کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار کیے گئے ہیں جسکی مثال نہیں ملتی۔ موجودہ صدر شہزاد چیمہ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور جذبہ خدمت کو بروئے کار لاتے ہوئے سوسائٹی کا نقشہ بدل دیا۔ پورا انفراسٹرکچر بحال کیا۔تمام روڈز کو ڈبل کیا۔ مین انٹری گیٹ کی۔ تعمیر اور باب ختم نبوت سے منسوب کرنے پر مذہبی جماعتوں جماعت اسلامی تحریک لبیک مرکزی جماعت اہل سنت ختم نبوت الائنس عالمی مجلس ختم نبوت نے فلاح مرغزار فورم کے بطور صدر امید وار شہزاد چیمہ اور انکے پینل کی بھر پور حمایت اور تعاون کا اعلان کیا ہے نیزمیڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے آغاز پر رہائشی بہت خوش ہیں جسکی کی بنیاد پر شہزاد چیمہ کو بھر پور حمایت اور اکثریت حاصل ہے اور تمام بڑے مذہبی اور سیاسی گروپس نے بھی انکی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔