پاکستانی عوام باشعور،خوب سمجھتے ہیں کس نے ترقی کی شاہراہ تک پہنچایا:نزہت عامرصادق

Mar 12, 2023


لاہور( رفیعہ ناہید اکرام)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت عامر صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بہت باشعور ہیں۔ وہ خوب سمجھتے ہیں کہ کس نے ترقی کی شاہراہ پر گامزن پاکستان کو اس حال تک پہنچایا۔ الیکشن ضرور ہوں گے ہم تو آج بھی میدان میں ہیں۔ ہمارے پاس ایک ایک سیٹ کیلئے 6،6 امیدوار ہیں تاہم یہ ملک کے معاشی لحاظ سے کافی چیلنجنگ ہے۔ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہئے۔ ملک کے تمام اداروں کو مضبوط ہونا اور اپنے دائرہ اقتدار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ اس مرتبہ الیکشن میںخواتین ووٹرزکے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دور دراز علاقوں کی شعبہ خواتین کی عہدیداران سے ون آن ون ملاقاتیں کرکے انہیں موبلائز کررہی ہیںجس سے انکے جوش و خروش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ظل شاہ کاانتقال انتہائی افسوسناک ہے کسی بھی سیاسی کارکن کا یہ انجام نہت ہی المناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس تو انکے اپنے بندے اکبر ایس بابرنے کیا ہوا ہے مجھے تو نظر آتا ہے کہ ان مقدمات کی وجہ سے عمران خان مشکل میں ہوں گے۔ منہ زور مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے اسے فالو نہیں کیاجو پھر ہمارے گلے پڑا۔انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بہت محنت سے پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کیں کافی نقصان کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ترقی کا سفر بھی ن لیگ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ موٹرویز ائر پورٹس بنوائے، انرجی کرائسز کو کم کیا،ہمیشہ اچھا عمدہ کام کیا ہے یہ ڈیلیور کرنے والی پارٹی ہے ، خان صاحب نے پکڑ دھکڑ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، ہم یوتھ کیلئے بھی ترغیبات لا رہے ہیں لیپ ٹاپ سکیم سمیت متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 

مزیدخبریں