مریم نواز کے غلط نام لینے پر تنقید نہ کریں میں بھی غلطیاں کرتا ہوں: پاﺅلو کویلہو


لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز کی تازہ ترین غلطی نے نہ صرف مقامی توجہ حاصل کی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی جس میں عالمی شہرت یافتہ مصنف پاﺅ کویلہو بھی شامل تھے۔ مریم نواز نے ایک انٹرویو میں برازیل کے نامور مصنف پاﺅلو کویلہو کا غلط نام لیا، جنہوں نے دی الکیمسٹ سمیت کئی مقبول کتابیں تحریر کی ہیں۔ مریم نواز نے پاﺅلو کویلہو کی جگہ پاﺅلو ”کویڈو“ کہہ ڈالا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی۔ مریم نواز سے ان کی پسندیدہ کتابوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ انہیں تاریخ میں خاصی دلچسپی ہے جیسا کہ مصنف پاﺅلو کویڈو ہیں۔ میں انہیں بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ برازیلین مصنف کی جانب سے مریم کی غلطی کا دفاع کیا گیا۔ انہوں نے تمام ناقدین کیلئے ویڈیو کو شیئر کیا اور لکھا میں غیرملکی ناموں کی تلفظ میں اکثر غلطیاں کرتا ہوں لہٰذا تنقید نہ کریں۔
پاﺅلو کویلہو

ای پیپر دی نیشن