بولان (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں بولان کے علاقے توشمان کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں یار محمد رند کے بیٹے کے دو محافظ جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ سردار خان رند حملے میں محفوظ رہے۔
بولان: بارودی سرنگ دھماکہ‘ یار محمد رند بیٹے کے دو محافظ جاں بحق
Mar 12, 2023