بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلی ترین مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس میں ہفتہ کو ڑانگ یوشیا اور ہی ویڈونگ کی عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی)کے نائب چیئرمین کے طور پر توثیق کی گئی۔این پی سی کے تقریبا3ہزار اراکین نے عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی جانب سے کی گئی ان نامزدگیوں کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔لی شانگ فو، لیو ڑین لی، میا ہوا اور ڑانگ شینگ من کی مرکزی فوجی کمیشن کے بطور ممبران توثیق کی گئی۔