اسلام آباد میں غیرملکی خاتون زیادتی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو عمرقید

Mar 12, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے عمرقید کی سزا سنا دی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے وقوعہ کے 9 ماہ بعد کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کا دورانیہ ملزم کے زندگی کے ختم ہونے تک ہوگا۔ ملزم محمد سفیر نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور غیرملکی خاتون کے گھر پر ڈیوٹی کرتا تھا جس نے گزشتہ برس چھ جون کو غیرملکی خاتون سے اس کے گھر میں زیادتی کی تھی۔

مزیدخبریں