دعا ہے اللہ عمران خان کو عقیل عطا فرمائے گورنر


 کراچی /سیہون(نامہ نگار/اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی وزارت کھو جانے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، مردم شماری پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیہون شریف حضرت لعل شہباز قلندر کے 771ویں عرس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے یہاں چادر چڑھائی۔ پاکستان کے معاشی اور معاشرتی استحکام کیلئے دعائیں مانگی۔ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے۔ اللہ ان کی کرامات سے صوبہ اور ملک کو ترقی دے۔انہوں نے کہا کہ جہاں استحکام کی دعا کی۔ وہاں یہ بھی دعا کی کہ اللہ عمران خان کو عقل عطا کرے۔ ایک شخص اپنی وزارت کھو جانے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے۔ اپنے جھوٹ سے عوام کو لارے لپے دے رہا ہے۔ جھوٹے وعدے کرنے والا جھوٹے خواب دکھا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ جو شخص بھی اس کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ سوشل میڈیا اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ مردم شماری پر تمام ہی جماعتوں کو کچھ نہ کچھ تحفظات ہیں۔ جو حالات چھوڑ کر گئے تھے اس کے بعد اسحاق ڈار اور حکومت کوشش کر رہی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی بھی ملک جب پیسے دینا چاہتا ہے تو وہ اس ملک میں استحکام چاہتا ہے۔ یہ کہتا تھا کہ ہر کسی کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملے، لیکن خود عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہئیے۔ پاکستان اس وقت جس حالات سے گزر رہا ہے، سب سے پہلے پاکستان کو دیکھنا ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ مردم شماری پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ سینس کمشنر نے مجھ سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے جواب مانگا ہے۔ دریں اثناءبرصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید عثمان مروندی المعروف لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ کے771 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید عثمان مروندی المعروف لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ کے 771 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات سہون شریف میں بروز ہفتے سے شروع ہو گئی۔ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں، اس موقع پر 2ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو سیکورٹی کے لئے مقرر کیا گیا ہیں۔حضرت لال شہباز قلندر رحمت اللہ علیہ کا سالانہ 771 واں عرس مبارک 18 سے 20 شعبان المعظم بمطابق 11، 12 اور 13 مارچ کو سہون شریف میں بڑی عقیدت و احترام اور شاندار طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔آنے والے زائرین مزار شریف پر چادریں چڑھا کر عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں دھمال ڈالی جا رہی ہیں، موجودہ حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔مختلف مقامات پر طبی امدادی مراکز اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کے علاوہ گشتی امدادی ٹیمیں تشکیل دے کر مطلوبہ ادویات کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔میلے کے حوالے سے مطلوبہ انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی کے لئے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، درگاہ اور عوامی مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کرکے وہاں پر مرد پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ درگاہ کے قریب مرکزی سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے علاوہ ڈرون کیمرے کے ذریعے بھی سیکیورٹی صورتحال کو فضائی طور پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔گذشتہ عرس مبارک کے مقابلے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو وزیادہ فعال و موثر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قریبی اضلاع سے ایمبولنسز اور فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں میڈیا سیل بلاول ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک کے موقعے پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندر معاشرے میں عدم برداشت اور انتھاپسندی کے خلاف آہنی دیوار کا نام بھی ہے۔ 
گورنر سندھمیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...