موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا پڑے گا: سی ٹی او


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے میں پرعزم ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مشاہدہ میں آیا ہے کہ مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا شروع کردی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، رواں سال میں اب تک بغیر ہیلمٹ 4 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، جبکہ 10 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا۔سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، حادثات میں اموات کی شرح کو کم سے کم کیا جائیگا، اور یہ تبھی ممکن ہے جب قوانین پر سخت کروائی جائیگی اور شہری خود سے قوانین کی پاسداری کرنا شروع کردیں گے۔ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن