چیئرمین سینٹ کی گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ سے ملاقات 


اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، جاری ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک وصوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مرکز وصوبہ کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات 

ای پیپر دی نیشن