لاہور ( خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیموں کی معیاری زندگی اور تعلیم کیلئے میرپور آزاد کشمیر میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو یتیم بچوں کو درپیش مسائل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے سے آگاہ کرنا تھا۔ ڈونر کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، الخدمت آزاد کشمیر کے صدر راجہ جہانگیر خان اور الخدمت میر پور کے صدر ظفر جاوید جرال سمیت دیگر ذمہ داران اور مخیر حضرات نے بڑی تعداد نے شرکت کی اور نیک مقصد کیلئے عطیات دیں۔سید وقاص جعفری نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ’’الخدمت کفالت یتامی پروگرام‘‘ کے تحت ملک بھر 20 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔