لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس کے بعد یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ کس طرح سے پی ٹی آئی والوں نے اپنے ایک معصوم کارکن کی حادثاتی موت پر اپنی سیاست چمکائی ہے اور کیسے اس کی موت کو بنیاد بنا کر پنجاب حکومت پر الزام تراشی کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ نعشوں کی سیاست کی ہے۔
اور کوشش کی ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلا کر اپنی سیاست کو زندہ کیا جائے۔ایک طرف تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ ظل شاہ ا ن کا کارکن تھا مگر عمران خان کو اس بات کی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اپنے اس کارکن کی نماز جنازہ میں شرکت کرتا اور اس کے گھر جا کر اس کے والدین کے غم میں شریک ہوتا مگر خود کو فرعون سمجھنے والے عمران خان نے اس اہم اور نازک موقع پر بھی مرنے والے کے باپ کو اپنے پاس بلا کر اپنی نام نہاد جعلی ٹوٹی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر اس کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر بھی جو تصویر خود پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے جو میڈیا کو جاری کی اس میں بھی رعونیت سے بھرے شخص نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا نہیں کی۔ افسوس عمران اس وقت غرور اور تکبر کی آخری حد کو چھو چکا ہے۔
پی ٹی آئی نے معصوم کارکن کی حادثاتی موت پر اپنی سیاست چمکائی :اشرف بھٹی
Mar 12, 2023