سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2018ءکے جنرل الیکشن کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ اس میں جو کردار تھے وہ سامنے آچکے ہیں ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہو چکا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں معاشی تباہی کی گئی مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔ جس پاکستان میں میں نے آنکھیں کھولیں اس ملک میں گزشتہ چار سالوں میں زوال تیزی سے آیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علامہ اقبال بار ہال میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی، صدر بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجرودیگر موجود تھے۔ چوہدری ارمغان سبحانی کے بھائی و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری رضا سبحانی نے با ر کی فلاح وبہبود کیلئے دس لاکھ روپے کا چیک سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل کو پیش کیا۔ خواجہ آصف نے کہا چوہدری پرویز الٰہی آج تحریک انصاف کے صدر ہیں یہ سوچ سکتا تھا کہ یہ حقیقت ہو سکتا ہے چوہدری پرویز الٰہی نے جو الفاظ فواد چوہدری کے خلاف استعمال کئے وہ صدارت کا سرٹیفکیٹ دے رہا ہے۔
خواجہ آصف
2018ءکے انتخابات کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے: خواجہ آصف
Mar 12, 2023