کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلوچ لبریشن فرنٹ کے گرفتار 2 کارندوں کو 18مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پویس کے حوالے کردیاہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کی عدالت میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے گرفتار دو کارندے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان ولید عرف ولار اور شعیب عرف ببلو شامل ہیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 18 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گزشتہ لیاری کلاکوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ دونوں ملزمان کا تعلق بی ایل ایف کے ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے۔
کراچی‘ بلوچ لبریشن فرنٹ کے گرفتار 2 کارندوں کا جسمانی ریمانڈ
Mar 12, 2023