کراچی‘ گھریلو ملازم ہلاکت کیس‘  قبر کشائی نہ ہوسکی

Mar 12, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد کر کے ہلاک کرنے کے مقدمے میں 13 مارچ کو جے آئی ٹی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 12 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد کر کے ہلاک کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالتی احکامات پر قائم  آئی ٹی کی رپورٹ پیش نہ ہو سکی۔ عدالت نے 13 مارچ کو جے آئی ٹی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ مقتول کی تاحال قبر کشائی نہ ہو سکی۔ ملزم کے وکیل نے ڈی این اے کرانے کی بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ شبہ ہے کہ ملزمہ چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث نہ ہو۔ مجسٹریٹ کے تبادلے کی وجہ سے قبر کشائی پر آرڈر نہیں ہو سکا۔ ملزمہ کے خلاف مقتول رفیق کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں