جعلسازی مقدمہ میں گرفتار 2 پٹواریوںکو جیل بھجوانے کا حکم 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج راولپنڈی محمد ضیغم نے سابق گورنر سندھ اور سابق وزیر صحت کے خلاف محکمہ مال کے ریکارڈ میں ردوبدل اور جعلسازی کے مقدمہ میں گرفتار دونوں پٹواریوں کا 2روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے سینئر سول جج غلام اکبر کے رخصت پر ہونے کے باعث دونوں ملزمان کوسول جج محمد ضیغم کی عدالت میں پیش کیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل (1)شہزاد احمدکی معیت میں اینٹی کرپشن پولیس نے ملزمان کو پیش کر کے استدعا کی کہ چونکہ ملزمان سے ابھی تحقیقات جاری ہیں تحقیقات کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ملزمان کا مزید7یوم کا جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ 25مارچ کو ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے8مارچ کو مقدمہ درج کیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن