راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل اور خوا تےن ےونےو رسٹیوں کی وائس چانسلرز کے اشتراک سے خواتین کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جن میں فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، خواتین یونیورسٹی سوابی، اور گورنمنٹ صدیق کالج خواتین یونیورسٹی بہاولپور شامل تھیں۔فاطمہ جناح ومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حامد نے اپنے افتتاحی خطاب میں کانسورشیم کے لئے چار نقطہ کاروائی کا ایجنڈا پیش کیا۔