راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅ حلقہ پی پی 16 سے ایم پی اے کے امیدوارچوہدری انعام ظفر نے کہا ہے کہ حلقہ میں پیراشوٹر کسی صورت قبول نہیں ہے مسلم لیگ ن کو پیراشوٹرز نے نقصان پہنچایا ہے ماضی میں مسلم لیگ کو راولپنڈی میں مفاد پرستوں کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑاجب تک مخلص کارکنوں کو عزت نہیں دی جائے گی راولپنڈی میں پارٹی کو نقصان پہنچے گاآئندہ ضمنی الیکشن میں پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے ورکر کو ٹکٹ جاری کیا جائے پارٹی مجھے میری خدمات پر ٹکٹ دے یا کسی بھی ایسے ورکر کو ٹکٹ دے جس کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں شیمیں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہ دیا تو میرا فیصلہ میرے لوگ کرینگے پچھلی مرتبہ اس حلقے سے پارٹی نے شیخ ارسلان کو ٹکٹ دیا تھا جو اس بار کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز پارٹی کی قیادت کی سربراہی میں کمیٹی بنائیں اور راولپنڈی کی تنظیم سازی کا ازسر نو جائزہ لے کر اسمبلی کے ٹکٹ جاری کریں ان خیالات کا اظہار چوہدری انعام ظفر نے مسلم لیگ ن کے سینرءرہنماﺅ ں او رپی پی 16 کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلروں سردار طارق، شیخ تنویر ،صنوبر گل، نذیر کشمیری، اظہر علی قادری،اے ڈی عباسی، چوہدری عمیر، سیف الرحمان، وربینہ شفیق، رخسانہ کوثر، روبینہ شفیق، ساجدہباور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔